Loading...

بھارت ہمیں پھانسی پر لٹکا دے لیکن تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا، مشعال ملک

0

اسلام آباد: کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیں پھانسی پر لٹکادے لیکن تحریک آزادی کو نہیں کچل سکتا۔

مشعال ملک نے شہید کشمیری نوجوان افضل گورو کی چھٹی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سال پہلے افضل گورو کو تیہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا، ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جوڈیشل مرڈرکیا اور ایک کشمیری کو شہید کردیاگیا، یہ ہے ان کی بھوک اور پیاس کشمیریوں کے خون کی۔

مشعال ملک نے کہا میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں چاہے ہندوستان ہمیں پیلٹ گن سے یا شوٹر سے شہید کرے، ہماری قیادت کو نظر بندکردے، چاہے ہندوستان ہمیں پھانسی پر لٹکا دے اور ہمیں لاشیں بھی نہ دے لیکن ہندوستان اس تحریک کو دفنا نہیں سکتا۔

مشعال ملک نے افضل گورو شہید کے نام پر شعر بھی کہا

’’ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی رہی

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا‘‘

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...