Loading...

وزیراعظم عمران خان آج بلوکی میں پلانٹ فار پاکستان مہم کا افتتاح کریں گے

0

وفاقی حکومت نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان آج بلوکی میں مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت سرسبز پاکستان کا وعدہ پورا کررہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ حصہ ڈالیں۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ جنگل ہی اسموگ سمیت دیگر موسمی مسائل کو ختم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں قبضہ مافیا سے 2500 ایکڑ زمین واگزار کروائی گئی ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار قبضہ چھڑا کر جنگل آباد کیا جارہا ہے۔

مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ حکومت 3 ماہ میں 15 کروڑ درخت لگائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...