Loading...

لاہور، دو افراد کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

0

لاہور انوسٹی گیشن پولیس نے نواں کوٹ کےعلاقے میں دو افراد کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سجیل، علی حسن اور فہد اشرف کو موبائل ڈیٹا اور لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پیسوں کے لالچ میں ارسلان کو قتل کیا جب کہ اس کا ملازم طارق اسے بچانے کے لیے آگے بڑھا تو اسے بھی قتل کر دیا۔ ملزم علی حسن کا مقتول ارسلان کے گھر آنا جانا تھا۔

ملزمان نے چند روز قبل نواں کوٹ کےعلاقے میں مالک ارسلان اور اس کے ملازم طارق کو قتل کر دیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...