Loading...

لاہور میں پیشی پر آنے والا شخص فائرنگ سے جاں بحق

0

لاہور میں سیشن کورٹ کے قریب فائرنگ سے پیشی پر آنے والا شخص جاں بحق ہوگیا۔

سیشن کورٹ کی پارکنگ کے باہر بابا گراؤنڈ کے قریب موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان نے ایک شخص پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزم فرار ہوگئے۔

پولیس تحقیقات کے مطابق جاں بحق شخص بلال ڈار ریلوے کالونی کا رہائشی اور پیشی کےلیے عدالت آ رہا تھا، مقتول کے خلاف پسند کی شادی پر لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج تھا۔

سیشن جج لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...