Loading...

بلی کے بعد گجرات میں کتے کی ہلاکت کا مقدمہ درج

0

کراچی میں خاتون کیخلاف بلی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیے جانے کے بعد گجرات میں کتے کی ہلاکت پر ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔

گجرات میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمہ نے اپنے کتے کی ہلاکت کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میرا کتا منشیات فروشوں کو دیکھ کر بھونکتا تھا اس لیے اسے مار دیا گیا۔

اندراج مقدمہ سے پہلے کتے کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا گیا۔

تھانہ اے ڈویژن میں درج کرائے جانے والی اس ایف آئی آر میں تین نامزد اوردونامعلوم ملزمان شامل ہیں ۔

۔ پولیس نے کتے کی ہلاکت کیخلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Loading...
تبصرے
Loading...