Loading...

ق لیگ کی پانچوں انگلیاں گھی میں! پنجاب کے بعد وفاق میں بھی ایک اور وزارت لینے میں کامیاب ،اہم رہنما وفاقی کابینہ میں شامل،عہدے کا بھی اعلان

0

مسلم لیگ (ق) پنجاب کے بعد وفاق میں بھی ایک اور وزارت لینے میں کامیاب ہوگئی۔ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کو بھی شامل کرلیا ہے ۔ پیر کو مونس الٰہی وفاقی وزیر برائے صنعت کے عہدے کا حلف اٹھائینگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز تحریک انصاف حکومت نے (ق) لیگ کے ساتھ وفاق اور پنجاب میں دو دو وزارتیں دینے کامعاہدہ مکمل کردیا ہے اب حکومت نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا ہے ، پیر کو مونس الٰہی وفاقیوزیر برائے صنعت کے عہدے کا حلف اٹھائینگے،رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کو کسی معاہدے کے تحت نہیں بلکہ وزیر اعظم کی میرٹ پالیسی کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے

جس کی وزیر اعظم نے منظوری بھی دیدی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...