Loading...

ایران میں اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ کی تقریبات

0

پیر کے روز ہزاروں ایرانیوں نے اکھٹے ہو کر ملک میں آنے والے اسلامی انقلاب کی 40 ویں سالگرہ منائی۔

یہ دن سن 1979 میں امریکہ کی حمایت یافتہ شاہ محمد رضا پہلوی کی حکومت کے گرنے پر اسلامی انقلاب کے لیڈر آیت اللہ روح اللہ خامنہ ای کی جلاوطنی کے بعد وطن واپسی کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

پیر کے روز اس موقع پر ہونے والی تقریبات اور جلوسوں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ان تقریبات میں شرکا نے اسلامی انقلاب کے حق میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔

صدر حسن روحانی نے تہران میں ایک اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمن، بقول ان کے ’بدی پر مبنی‘ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعمیری ربط کاری جاری رکھے گا اور وہ جس قسم کے بھی میزائل بنانا چاہتا ہے، اس کے لیے وہ کسی سے اجازت نہیں لے گا۔

اس موقع پر نکالے جانے والی ایک بڑی ریلی کے راستوں میں فوج نے اپنے میزئلوں کی بھی نمائش کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...