Loading...

’’ یہ زندگی ہے اور یہاں ایسا چلتا ہے‘‘پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ،نجم سیٹھی افسوسناک سلوک پرافسردہ ہوگئے

0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں بورڈ کی جانب سے نہ بلائے جانے پر افسردہ دکھائی دئیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ زندگی ہے اور یہاں ایسا چلتا ہے‘۔ نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ میں وکٹیں گرنے اور

چھکے لگنے پر خوشی میں دبئی کے اسٹیڈیم میں ہونے والے شور کو بہت زیادہ یاد کروں گا۔ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کی کامیابی سے متعلق کہا کہ میں اپنے کمرے میں بیٹھ کر اس ایونٹ کی ہر گیند دیکھوں گا اور لیگ کی کامیابی کی دعا کروں گا۔

نجم سیٹھی کو مخاطب کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ساتھ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اور اماراتی حکام موجود ہیں لیکن پی سی بی شاید اس لیگ کاآغاز کرنے والے اہم ترین شخصیت کو بلانا بھول گئے جو بہت تکلیف دہ ہے۔ جس کے جواب میں نجم سیٹھی نے ٹوئٹ کیا کہ یہ زندگی اور یہاں ایسا چلتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...