Loading...

سارو گنگولی نے انتہا پسند ہندوئوں سے ٹکر لے لی ، سٹیڈیم سے عمران خان کی تصویر اتارنے سے انکار

0

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سارو گنگولی نے ایڈن گارڈن کرکٹ سٹیڈیم میں آویزاں عمران خان کی تصویر ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔یاد رہے کہ کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں بحیثیت کرکٹر عمران خان، وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی تصویریں لگائی گئی ہیں

پاک بھارت کشیدگی کے بھارت میں حکمراں جماعت بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) کے شدت پسند رہنمائوں نے صرف عمران خان کی تصویر اتارنے کا مطالبہ کیا تھا۔پلوامہ حملے کے بعد بھارتی شدت پسند تنظیموں نے کرکٹ کو بھی انتہائی پسندی کے بھینٹ چڑھا دیا جس کے بعد عمران خان سمیت دیگر کرکٹرز کی تصاویر بھی سٹیڈیم سے ہٹا دی گئی ہیں۔کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دبا میں لیجنڈری کرکٹر عمران خان کی

تصویر ہٹا دی ہے۔ممبئی میں بھارتی کرکٹ کلب سمیت دیگر کلبوں سے بھی عمران خان کی تصاویر اتار دی گئی ہیں لیکن سارو گنگولی نے تصویر اتارنے سے انکار کردیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...