Loading...

پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی ،بڑا بریک تھرو،پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کارابطہ،اہم فیصلہ کرلیاگیا

0

سفارتی ذرائع نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی آئی ہے۔ پیر کو سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو جو جواب دیا اس کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پلوامہ پر جو ڈوزیئر دیا ہے اسکا معائنہ کیا جا رہا ہے،ڈوزیئر کی حساسیت کے باعث تفصیلات نہیں بتا سکتے ڈوزیئر کا جواب جلد دیا جائیگا۔ اگر دوبارہ بھارت نے کوئی مس ایڈونچر کیا تو جواب دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز رابطے میں ہیں۔ گذشتہ منگل کو دونوں ڈی جی ملٹری آپریشنز

کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔ طے پایا ہے کہ ملٹری آپریشنز ہر منگل کو ہاٹ لائن پر رابطہ کیا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کرائسس مینجمنٹ سیل ابھی تک کام کر

رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرتار پور ملاقات میں بڑا وفد اٹاری جائے گا۔ وفد میں وزارتِ داخلہ وزارتِ خارجہ ایف آئی اے وزارتِ قانون وزارتِ مذہبی امور اور این۔آئی ایچ کے افسران ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے،ملاقات کا وقت صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہو گا،مشرقی دریا بھارت کے پاس ہیں۔ ذرائع کے مطابق فی الحال بھارت کی طرف سے دریاؤں کا پانی روکنے کی اطلاعات نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...