Loading...

پی ایس ایل کے گروپ مرحلے میں بلے بازوں اور بولرز میں کون سرفہرست؟

0

پاکستان سپرلیگ کے گروپ مرحلے میں شین واٹسن نے بلے بازوں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ بولرز میں حسن علی سرفہرست ہیں۔

گروپ مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 10 میچز میں 352 رنز بنا چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر موجود کراچی کنگز کے کولن انگرام کے 10 میچز میں 321 رنز ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کی تیسری پوزیشن ہے، وہ 158 کے اسٹرائیک ریٹ سے 10 میچز میں 297 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

گروپ میچز مں 2 سنچریاں بنیں، پہلی انگرام اور دوسری کیمرون ڈیل پورٹ نے بنائی۔

بولرز میں پشاور زلمی کے حسن علی 21 وکٹوں کےساتھ سرفہرست ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف کا دوسرا نمبر ہے جنہوں نے 10 میچز میں 19 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...