Loading...

ہالینڈ میں ٹرام پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی

0

ہالینڈکے شہر اٹریکٹ کے رہائشی علاقے میں ایک ٹرام پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو فوری طبی امداد دینے اور اُنہیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی خاطر تین خصوصی ہیلی کاپٹر استعمال کئے جا رہے ہیں۔۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے سے دور رہیں تاکہ امدادی کارکن اپنا کام مناسب انداز میں کر سکیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اُس نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اس واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے تمام ممکنہ محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں دہشت گردی بھی شامل ہے۔

مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فی الوقت کسی بھی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم اطلاعات کے مطابق پولیس نے ایک قریبی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں ممکنہ طور پر فائرنگ کرنے والے شخص نے پناہ لے رکھی ہے۔

ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رتے نے ایک بیان میں اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ملک میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی سے متعلق پولیس یونٹ بھی جائے واردات پر موجود ہے اور امدادی کارکن اور ایمبولینسیں زخمیوں کی مدد کر رہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...