Loading...

اپنے والد سے ملاقات کیلئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں ،یاد دلانا چاہتی ہوں مکافات عمل کی قوت ۔۔۔! مریم نواز نے انتباہ کردیا

0

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں ، ان کی صحت ٹھیک نہیں اورگزشتہ پانچ روز سے والد سے کسی طرح سے بھی رابطہ نہیں ہوا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حتیٰ کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو بھی پانچ روز سے

 ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ میں عاجزی سے یاد دلانا چاہتی ہوں کہ مکافات عمل کی قوت ہمیشہ بیدار رہتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اور کوئی طریقہ بھی نہیں کہ میں ان کی خیریت معلوم کر سکوں یا طبیعت کا پوچھ سکوں۔میں بہت پریشان ہوں، کیونکہ والد نے مجھے

کہاتھاکہ اگر خدانخواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے۔اور ان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ مریم نواز نے اپیل کی کہ آپ سب نوازشریف کواپنی دعاؤں میں یاد رکھنا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...