Loading...

کالعدم جماعتوں سے وابستہ وزراء وفاقی کابینہ میں کیا کررہے ہیں؟حکومت کو ایک اور پریشانی کا سامنا،نئے تنازعے نے سرِ اُٹھالیا

0

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پر لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ کالعدم جماعتوں سے وابستہ وزراء کابینہ میں اور جمہوری کارکن زیرحراست ہیں؟ ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کالعدم جماعتوں سے وابستہ وزراء کابینہ میں اور جمہوری کارکن زیرحراست ہیں؟۔بلاول بھٹو زر داری نے

سوال کیا کہ کیا حکومت نے کالعدم جماعتوں سے وابستہ وفاقی وزرا کو کابینہ سے ہٹادیا ہے؟ ۔بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ حکومت نے کالعدم جماعتوں سے وابستہ وفاقی وزرا کو کابینہ سے نہیں ہٹایا۔بلاول نے سوال کیاکہ کیا اب تک پی پی کے پرامن، جمہوری سیاسی کارکن زیرحراست ہیں؟ بلاول بھٹو نے اپنے سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ پی پی کے

پرامن، جمہوری سیاسی کارکن اب تک زیرحراست ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...