Loading...

جمال خاشقجی قتل کے لیےکس ملک کے 15 ایجنٹوں نے امریکہ میں تربیت لی ، تہلکہ خیز دعویٰ

0

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کو انجام دینے سے پہلے ملزمان نے امریکہ میں تربیت لی تھی،امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ریاض سے بھیجی گئی سعودی ٹیم کے پندرہ ایجنٹوں نے ان کا قتل کر کے لاش کے کئی ٹکڑے کیے تھے،خاشقجی کی لاش اب تک برآمد نہیں ہوئی،

رپورٹ کے مطابق ترکی کی خفیہ ایجنسی کو سعودی سفارتخانے سے کچھریکارڈنگ ملی تھیں جس میں خاشقجی کو اغواء کرنے اورسعودی عرب لے جا کر پوچھ گچھ کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اس کے لیے پہلے انہیں ایک انجکشن لگایاگیا اورپھران کے سرپر بیگ رکھا گیا جس کے بعد خاشقجی نے کہاکہ میں سانس نہیں لے پار ہا مجھے دمہ ہے ایسا

مت کیجئے ،اس کے بعد خاشقجی کی موت واقع ہوئی ،رپورٹ کے مطابق ریکارڈنگ میں کئی طرح کی آوازیں آرہی تھیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...