Loading...

آنکھیں شخصیت کے راز کھول دیتی ہے۔

0

انکھیں نعمت خداوندی اور وہ آئینہ ہیں جو شخصیت کے مخفی اور سربستہ راز کھول دیتی ہیں۔ ماہرین نفسیات کا دعویٰ ہے کہ آنکھوں کی مدد سے کافی حد تک شخصیت کا تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ مختلف رنگوں والی آنکھوں کی مالک خواتین کس قسم کی شخصتت رکتھی ہیں۔ آپ اس سے نہ صرف یہ کہ شخصیت کا جائز لے سکتی ہیں

بلکہ یہ آسانی بھی رہے گی کہ آپ کس قسم کی خواتین سے دوستی کریں۔ آنکھوں کی مدد سے شخصیت کا سو فیصد اندازہ تو نہیں ہو سکتا مگر کافی حد تک مدد مل سکتی ہے۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ جو خاتون جس رنگ کی ہوں اس کی ساری خصوصیات ان میں موجود ہوں۔ آئیے دیکھیں کہ

کون سی آنکھوں والی خواتین کس قسم کی شخصیت کی حامل ہوتی ہیں۔ نیلی آنکھیں: نیلی آنکھوں والی خواتین ذہین پھرتیلی اور ہمہ وقت تازہ دم رہتی ہیں۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ بے ہوتی ہیں تا ہم ضروری نہیں کہ یہ بات ہر خاتون پر صادق آتی ہو۔ یہن منتقم مزاج اور حاکمیت پسند ہوتی ہیں۔ ان کے اندر محنت کرنے کا جذبہ کم ہوتا ہے۔ یہ ہر جگہ خود کو نمایاں کرنا پسند کرتی ہیں۔ بعض ماہرین کے مطابق لوگ ان کی صحبت میں غیر مطمئن رہتے ہیں اور جلد بور ہو جاتے ہیں۔
کالی انکھیں: ان خواتین میں بہت زیادہ مقناطیسی کشش ہوتی ہے۔ ان سے کوئی ایک دفعہ مل لے تو دوبارہ ملنے کی تمنا کرتا ہے۔ ان کے مزاج میں چڑچڑا پن بہت ہوتا ہے۔ یہ خواتین اگر کسی سے ناراض ہو جائیں تو مشکل ہی سے تعلقات دوبارہ قائم کرتی ہیں۔ انہیں پہلی نظرمیں سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ان مینروحانی صلاحیتیں بھی پائی جاتی ہیں۔

بھوری آنکھیں: بھوری آنکھوں والی خواتین بہت ذہین‘باوقاراور پیار کرنے والی ہوتی ہیں۔ یہ ہمہ وقت دوسروں کی مدد کرنے کے لیے تیار رہیتی ہیں۔ نہایت ساف گو اور حوصلہ مند ہوتی ہیں۔سبز مائل بھوری آنکھیں: جن بھوری آنکھوں مین سبز رنگ نمایاں ہوتا ہے۔ انہیں سبز مائل بھوری آنکھیں کہتے ہیں یہ اانیھیں بہت حسین ہوتی ہیں اور ایسی خواتین کی شخصیت بہت پر کشش ہوتی ہے۔ یہ بلند حوصلہ اور جرات مند ہوتی ہیں۔ انہیں دوسروں کو  انہیں بیضوی آنکھیں بھی کہتے ہیں۔ ایسی خواتین نرم دل خوش اخلاق اور اچھی راز دار ہوتی ہیں۔ بادامی آنکھیوں والی خواتین متاثر کن شخصیت کی مالک ہوتی ہیں۔سبز آنکھیں: سبزآنکھوں والی خواتین بہت پر کشش اور باوقار ہوتی ہیں یہ جس شعبے میں بھی جائیں اپنی سلاحیتوں کالوہا منوالیتی ہیں لیکن ان کیلیے یہ کہا جاتا ہے کہ یہ مادہ پر ست ہوتی ہیں۔ سلور گرے آنکھیں: یہ انکھیں بہت کم خواتین کی ہوتی ہیں۔ ایسی آنکھوں کی مالک خواتین اپنی شخصیت کو ہر وقت جازب نظر بنانے کی کوششوں میں رہتی ہیں۔ انہیں ہر ایک سے تعریفیں سننے کا بہت شوق ہوتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...