Loading...

موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی مکمل ناکام ہوچکی،ملک میں ڈالر اور ٹماٹر کا مقابلہ جاری ،عمران خان رویہ درست کریں ورنہ پورے پاکستان کی مین ہائی ویز بند،دھماکہ خیز اعلان

0

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے چیئرمین نثار حسین جعفری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی مکمل ناکام ہوچکی ہے۔آئے روز مختلف ناموں سے ٹیکس اور ڈیوٹی غریب عوام پر مسلط کی جارہی ہے ۔ ملک میں ڈالر اور ٹماٹر کا مقابلہ ہورہا ہے۔ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ظالمانہ اضافہ سے ہم کرایہ بڑھا دیں تو اس کا اثر غریب عوام پر ہوگا ۔

حکومت نے 10اپریل تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ٹرانسپوٹر ز الائنس سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوجائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی ماہ سے موجودہ حکومت کو برداشت

کرہے ہیں اگر عمران خان نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو ہم 3گھنٹوں میں پورے پاکستان کے مین ہائی ویز کو بند کردینگے۔ملک میں ڈالر اور ٹماٹر کا مقابلہ ہورہا ہے ،ڈالر 142جبکہ ٹماٹر 140روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کا مطلب اشیا خورد نوش سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جو کہ غریب عوام پر ظلم ہے اور ہم ان پر یہ ظلم نہیں ہونے دینگے۔اپنے مطالبات کے حوالے سے نثار حسین جعفری نے کہا کہ حکومت فوری تیل کی قیمتوں میں کمی کرے اور کسٹم ، ایکسائز ٹریفک اورڈسٹرک پولیس ٹرانسپوٹروں کے ساتھ جو ظلم کرتے ہیں اس کو فوری بند کیا جائے۔جبکہN-5سپر ہائی وے کو بھی فوری بحال کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...