Loading...

ناسا نے کس ملک کوکرہ ارض پر پہلی انسانی آبادی قرار دے دیا

0

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے عراق کے تاریخی قلعہ اربیل کو زمین پر انسانی آبادی کا سب سے پہلا مرکز قرار دے دیاہے۔خیال رہے کہ عراق کے قلعہ اربیل کی تاریخ چھ ہزارسال پرانی بتائی جاتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناسا کی طرف سے فیس بک پر جاری ایک رپورٹ میں ’’ٹیلے پر تاریخ‘‘ کے عنوان سے لکھا کہ میسو پومٹامیا میں قائم قلعہ اربیل سب سے پرانا انسانی تہذیبی مرکز ہے۔ناسا کی ویب سائیٹ پر قلعہ اربیل کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔

یہ تصویر 20 نومبر 2018ء کو پوسٹ کی گئی۔ اس پر لکھا گیاکہ اس مقام پر حضرت مسیح کی پیدائش سے بہت پہلے انسانی آبادی موجود تھی۔ناسا کی رپورٹ کے مطابق چنگیز خان نے اپنی بادشاہت کی توسیع کے

لیے قلعہ کی وسیع اراضی پر قبضہ کرلیا۔ عثمانی خلافت نے بھی یورپی اور ایشیائی ملکوں میں 600 سال حکومت کی۔ اس میں اربیل قلعہ بھی شامل تھا جو اس وقت عراق کے صوبہ کردستان میں واقع ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت یونیسکونے 2014ء کو قلعہ اربیل کو تاریخی انسانی ورثہ قرار دیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...