Loading...

نوازشریف کی حکومت کے خلاف فیصلے کی وجہ کیا تھی؟ڈیم فنڈ کی تشہیری مہم پر کتنا خرچ ہوا؟سابق چیف جسٹس کا جرمن میڈیا کو انٹرویو ، حیرت انگیز انکشافات

0

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی حکومت کے خلاف فیصلے میں عدلیہ کا کوئی سیاسی کردار نہیں تھا،عدالتی فیصلہ پڑھنے سے تمام سوالوں کا جواب مل جائے گا۔جرمن میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران جسٹس(ر) میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عدلیہ نے نوازشریف کے خلاف قانون کے مطابق فیصلہ کیا،

نوازشریف کی حکومت کے خلاف عدلیہ نے کوئی سیاست نہیں کی، عدالتی فیصلہ پڑھنے سے تمام سوالوں کا جواب مل جائے گا کہ عدلیہ نے اپنا کردار قانون کے دائرے میں رہ کر پورا کیا۔سابق چیف جسٹس نے کہا کہ چند ماہ قبل ڈیم کی آگاہی مہم پر آنے والے اخراجات پر سوالات اٹھائے گئے تھے اور اعتراض کیا گیا کہ اتنے پیسے خرچ کردئیے

جس پر سپریم کورٹ کے عملدرآمد بینچ نے اپنے حکم میں اور پیمرا نے بھی واضح کیا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لائسنس میں شامل شرائط کے تحت پبلک سروس میسج کیلئے متعین وقت میں سے ڈیم فنڈ کی مہم چلائی جارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...