Loading...

صدر پاکستان نے ملنے والے دس کروڑ کے تحائف کا کیا کیا ؟ جان کر آپ بھی انہیں داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

0

صدر عارف علوی کے اہلخانہ کو دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے تحائف کو سرکاری توشہ خانہ میں جمع کرادیا گیا ہے۔صدرعارف علوی کی جانب سے تحفے میں ملنے والی ایک تسبیح، ایک پین، ایک گھڑی، ایک انگوٹھی اور دو پروفیومز جبکہ صدر کی اہلیہ مسز ثمینہ علوی نے ایک نیکلس، ایک انگوٹھی،

ایک بریسلٹ اور بالیوں کا جوڑا جمع کرایا ہے۔عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ایک گھڑی، بہو صادقہ عواب علوی نےرولکس کی ایک گھڑی اور بیٹی نائمہ علوی نے بھی ایک گھڑی قومی توشے خانے میں جمع کرائی ہے۔صدرعارف علوی اوران کے خاندان کے افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تحائف کی کل مالیت چار کروڑ سات لاکھ 48 ہزار 708 روپے ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی سعودی

ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کو بھی قومی خزانے میں جمع کرادیا تھا جس کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...