Loading...

عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی جائے، بڑا مطالبہ کر دیا گیا

0

پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اس لئے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی جائے،عمران خان دیار غیر میں ملک کی جگ ہنسائی کرتا پھر رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جہاں بھی جاتا ہے ملک کو بدنام کر کے ہی واپس آتا ہے، ایران میں جرمنی اور

جاپان کی جنگ کا ذکر چھیڑ کر خان صاحب نے تاریخ کا بھی مذاق اڑایا ہے،تاریخ کا مذاق اپنی جگہ عمران خان وطن عزیز کا مذاق اڑاتا پھر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جرمنی اور جاپان دوسری عالمی جنگ میں اتحادی تھے ،خان صاحب نے ان میں لڑائی کروا دی،جو ملک دنیا کے الگ الگ

کونوں میں آباد ہیں عمران خان نے ان کی سرحدیں ملوا دیں۔نیا پاکستان بنانے کے بھونڈے مذاق کے بعد اب عمران خان نئی دنیا بنانے چلا ہے، ایسے شخص کا وزیراعظم رہنا ملک کیلئے خسارہ ہی خسارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عمران خان کو نااہل اور نالائق کہا اورعمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...