Loading...

ماں نے پیسوں کی خاطر اپنی بیٹی کی شادی چینی شہری سے کروادی ایک ماہ بعدلڑکی بھاگ کر تھانے پہنچی گئی ، جانتے ہیں چینی باشندہ اسے کس ناجائز کام کیلئے مجبور کرتا تھا ؟ فاطمہ تھانے میں پھٹ پڑی

0

ماں نے پیسوں کی خاطر اپنی بیٹی کی شادی چینی شہری سے کروادی ایک ماہ بعدلڑکی بھاگ کر تھانے پہنچی گئی ، جانتے ہیں چینی باشندہ اسے کس ناجائز کام کیلئے مجبور کرتا تھا ؟ فاطمہ تھانے میں پھٹ پڑی ماں نے پیسوں کی خاطر اپنی بیٹی کی شادی چینی شہری سے کروا دی ۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ نامی لڑکی شادی چینی شہری سے ایک ماہ قبل ہوئی تھی فاطمہ ایک ماہ بعد چینی باشندے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئی اوروہ پولیس اسٹیشن جا پہنچی ۔ جہاں اس نے انکشاف کیا کہ

میری ماں نے ظفر نامی شخص کیساتھ مل کر میری شادی چینی شہری کیساتھ کر دی تھی شادی کے بعد مجھے پتہ چلا کہ اس کیلئے انہوں نے بھاری رقم لی ہے ۔

تھانہ ڈیفنس اے میں درج کی جانے والی درخواست میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ چینی شہری مجھے اپنے دوستوں کیساتھ بھی ناجائز تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتا ۔ میرے انکار پر وہ مجھے دھمیکیاں دیتا تھا کہ اس چین لے جا وہ اس کے جسم کے سارے اعضا بیچ دے گا ۔ لڑکی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ میں اب اپنی ماں کے پاس واپس نہیں جانا چاہتی ، مجھے تحفظ دیا جائے ۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں چینی شہریوں کے گروہ کو پکڑا گیا تھا جو خود کو مسلمان ڈکلئیر کر کے پاکستانی لڑکیوں سے شادیاں رچا رہے تھے اور اس کے عوض وہ ٹھیک ٹھاک رقم بھی ادا کرتے تھے ۔اور ماہانہ 40ہزار بھی دیتے تھے ۔جب نجی ٹی وی نے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا تو پتہ چلا وہاں موجود خود کو مسلمان کہلوانے والے تمام چینی شہریوں کو کلمہ طیبہ تک نہیں آتا تھا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...