Loading...

دلہن کے گھر کا پتہ نہ ملا،چیچہ وطنی میں دلہا کو دلہن کے بغیر ہی لوٹنا پڑا

0

چیچہ وطنی میں بارات لیکر جانیوالے ایک دلہا کو دلہن کے بغیرہی واپس لوٹنا پڑا،دلہن اور اسکے گھر والوں کا کوئی اتہ پتہ نہ مل سکا،پولیس نے دوافراد کو گرفتار کرلیاہے، کسووال سے تعلق رکھنے والے محنت کش شیخ بشیراحمد کے بیٹے خلیل احمدکی بارات ساہیوال گئی تو وہاں دلہن تھی نہ اسکے گھر والے،بارات تمام دن دلہن کے انتظار میں وہاں بیٹھی رہی اور شام کو بغیر

دلہن واپس لوٹ آئی، دلہا کے باپ شیخ بشیر احمدنے بتایا کہ اسکے بیٹے کا رشتہ انکے ایک قریبی عزیز محمد رمضان نے طے کروایا تھا اور ہم نے لڑکی والوں کو دینے کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار کی رقم بھی ادا کی،ملزم نے انکے ساتھ دھوکہ کیا اور فرضی لڑکی دکھا کران سے رقم بٹور لی، پولیس نے

رشتہ کروانے والے شخص محمد رمضان اور اسکے ساتھی ریاض کوگرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔‎

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...