Loading...

وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبریں، چوہدری نثار بالاخودبھی بول پڑے، حیرت انگیز پیش گوئی کردی‎

0

چوہدری نثار نے یو سی لوہدرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان چل کر میرے پاس آئے لیکن میں نے حلف نہیں لیا اور نہ ہی لوں گا۔سیاست عہدے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے کرتا ہوں۔ اپنے وزیراعلیٰ بنائے جانے کی افواہوں پر انہوں نے کہاکہ جنہوں نے شوشہ چھوڑا ہے وہی لوگ اس کا جواب بھی دیں۔ انہوں نے پیشگوئی کی کہ رواں سال کے آخر میں مہنگائی عوام کی چیخیں نکلوا دے گی۔ اگر عمران کے ساتھ ہوتا تو مشورہ دیتا کہ ایک جگہ پر اکٹھے ہو جائیں کیونکہ

آج اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کا مستقبل قریب میں بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔میں نے اس لیے

پنجاب اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا کیونکہ میرے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست پر ہاتھ ہوا۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ چوہدری نثار جلد پنجاب اسمبلی کے ممبر کا حلف اٹھائیں گے اور ممکنہ طور پر پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ ہونگے۔موجودہ حکومت بلدیاتی الیکشن کرا ہی نہیں سکتی، ضلع کونسل کو سرے سے غائب ہی کر دیا گیا ہے تحریک انصاف اگر مقبول جماعت ہے تو الیکشن کرا کر دیکھ لے۔ میرے ساتھ قومی اسمبلی میں ہاتھ ہوا ہے، میں بکنے والی سیاست کا پجاری نہیں ہوں، اکتوبر نومبر دسمبر میں ایسی مہنگائی آئے گی کہ لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...