Loading...

پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ، جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے، سمری ارسال کر دی گئی

0

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویڑن کوارسال کردی ہے جس کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت می

ں فی لیٹر 4 روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 26 پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 32 پیسے، مٹی کے تیل کی

نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 86 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...