Loading...

صرف ایک وزیر کو نکالا گیا ہے باقی وزراء نے استعفے دیئے،نکالے جانے والے سے کیا غلطی ہوئی؟ شیخ رشید نے سب بتادیا

0

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کسی نہ کسی شعبے میں آ جائینگے ۔ہفتہ کو بنی گالا کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں وزراء کی تبدیلیوں، دورہ چین پر بحث ہوئی،

 وزیراعلی پنجاب اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نہیں ہٹایا جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ معاشی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسد عمر کو میں خود منانے جاؤں گااسد عمر کسی نہ کسی شعبے میں آجائیں گے، انہوں نے کہاکہ صرف ایک وزیر کو نکالا گیا ہے باقی وزراء نے استعفے دیئے، عامر کیانی کو ادویات

کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہٹایا گیا۔صحافی نے سوال کیا کہ جن وزراء کے قلمدان تبدیل ہوئے وہ اجلاس میں شریک نہیں؟ فواد چوہدری بھی اجلاس میں شریک نہیں؟ شیخ رشید نے جواب دیا کہ فواد چوہدری اب ترجمان نہیں رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...