Loading...

لاہور: داتا دربار کے نزدیک دھماکہ، دو افراد ہلاک

0

پاکستان کے شہر لاہور میں واقع معروف درگاہ داتا دربار کے باہر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکہ بدھ کی صبح درگاہ کے باہر مرکزی سڑک پر کھڑی پولیس کی ایک گاڑی کے نزدیک ہوا۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیشتر زخمیوں کو گہرے زخم آئے ہیں اور ان میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

دھماکے کے بعد جائے واقعہ کو سیل کردیا گیا ہے اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار وہاں سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی اس بارے میں کچھ کہہ سکیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...