Loading...

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

0

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن میں دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کا موقع دیا ہے۔

ٹاس جیت کر میڈیا سے مختصر بات چیت میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ جلدی وکٹ لیکر انگلینڈ پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب میزبان ٹیم کے کپتان این مورگن کا کہنا تھا کہ بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، امید ہے کہ ہوم کرواڈ سے سپورٹ ملے گی۔

ٹاس کے وقت کا ایک منظر

پاکستانی ٹیم
امام الحق، ، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفرازاحمد، آصف علی، عماد وسیم ، ، فہیم اشرف، حسن علی، ، شاہین شاہ آفریدی اوریاسر شاہ۔

پچھلی ٹیم کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو موقع دیا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم
جیسن رائے، جونی بیئراسٹو، جے روٹ این مورگن، جو بٹلر، بین اسٹرکس، معین علی، عادل راشد، کرس کویکس، ڈیوڈ ویلے اور لیام پلینکٹ۔

آل راؤنڈرشعیب ملک کی ٹیم میں واپسی نہیں ہوئی جس کی توقع کی جارہی تھی۔ اسی طرح محمد حفیظ بھی آج کے کھیل میں شامل نہیں۔

دونوں ٹیموں کا پہلا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا جبکہ ٹی 20 میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...