Loading...

تیسرا ون ڈے: پاکستان کے تین کھلاڑی آوٹ

0

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ برسٹل میں جاری ہے۔ انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کو ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا جب دوسرے ون ڈے میں سینچری بنانے والے فخر زمان صرف دو رنز بنا کر میچ کے پہلے ہی اوور میں ووکس کی بال پر جو روٹ کے ہاتھوں سلپ میں کیچ آوٹ ہو گئے۔

اس کے بعد ووکس نے میچ کے پانویں اوور میں بابر اعظم کو 27 کے مجموعی اسکور پر بولڈ کر دیا، انہوں نے 15 رنز بنائے تھے۔ بابر کے بعد حارث سہیل میدان میں آئے جنہوں نے امام الحق کے ساتھ مل کر پر اعتماد بیٹنگ کی اور دونوں نے مل کر مجموعی اسکور 95 تک پہنچا دیا۔ اس موقعے پر حارث بدقسمتی سے ایک تیز سنگل لیتے ہوئے رن آوٹ ہو گئے جب کرن نے پاوں سے بال کو وکٹ پر مارا۔

اس وقت امام الحق اور کپتان سرفراز احمد وکٹ پر موجود ہیں۔

انگلینڈ نے دوسرے میچ میں شاندار بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی جاس بٹلر اور لیگ سپنر عادل رشید کو آرام دیا ہے اور اُن کی جگہ آل راؤنڈر جو ڈینلی اور تیز بالر ٹام کرن کو شامل کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی اس میچ کیلئے ایک تبدیلی کی ہے اور یاسر شاہ کی جگہ تیز بالر جنید خان کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں وہ بھی پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کرتے۔ تاہم پچ بیٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے اچھا سکور کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ دوسرا میچ ہارنے کے باوجود پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لہذا پاکستانی ٹیم کی مورال بلند ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...