Loading...

افغانستان کے ایک گائوں میں جنرل ضیا الحق کی تصاویر اور پاکستان کا جھنڈا آج بھی کیوں سجایا جاتا ہے؟

0

آئی ایس آئی کے سابق آفیسر اور دفاعی ماہر میجر(ر) محمد عامرنجی ٹی وی چینل کے پروگرام ” جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ آج بھی افغانستان کے لوگ ضیا ءالحق کو یاد کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر افغانستان کے ایک گاؤں ” ایبک“ گئے۔ ایبک گاؤں قطب الدین ایبک کا گاؤں ہے، وہاں جب انہوں نے بتایا کہ

میں پاکستان کا سفیر ہوں تو دیہاتیوں نے ان کے لئے دنبہ ذبح کر لیا اور ان کی بھرپور مہمان نواز کی، انہوں نے جب وہاں کے لوگوں سےپوچھا کہ میں آپ کے لئے کیا کرسکتا ہوں تو ایک بوڑھا گھرکے اندر گیا اور پاکستان کا جھنڈا اور ضیاءالحق کی تصویر اٹھا کر لیا اور کہا کہ

یہ دونوں پرانے ہوچکے ہیںہمارے لئے

یہ بدل دیں ، میں نے کہاکہ جھنڈا تو میں بدل دوں گا مگر دوسری تصویر بدلنا میرے بس میں نہیں ہے۔ افغانستان کے باسی آج بھی جنرل  ضیاءالحق کی محبتوں کو یاد کرکے اس دور کو یاد کرتے ہیں۔وہ افغانستان کے ساتھ مخلص تھے ، جب افغانستان میں جہاد ختم ہوا تو اس کے دوران ہی انہیں مار دیا گیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...