Loading...

جنوبی امریقہ کی بیٹنگ جاری، 8 اوورز میں 39 رنز

0

ورلڈ کپ کرکٹ 2019 کا آج پانچواں میچ جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش کے درمیان اوول میں کھیلا جارہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیش کو بیٹنگ کرنے کا موقع دیا تھا۔

بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 330 رنز بناکر آؤٹ ہوئی لہذا جنوبی افریقہ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 331 درکار ہیں۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔

اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اور ایڈن مرکرام نے کیا۔ دونوں جارحانہ بیٹنگ کے لئے جانے جاتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کا اس ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا میچ ہے ۔ اس سے قبل وہ افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف شکست سے دوچار ہوچکا ہے جبکہ بنگلا دیش کا یہ پہلا میچ ہے۔

بنگلادیش کی اننگز
بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کیا جبکہ جنوبی افریقہ کی طرف سے لنگی انگیدی نے بالنگ اینڈ سنبھالا۔ پہلا رن تمیم اقبال نے ہی بنایا۔

تمیم اقبال کے مقابلے میں سومیا سرکار نے تیزی سے اسکور کو آگے بڑھایا اور بغیر کوئی غلطی کئے اسکور کو 60 رنز تک پہنچایا۔

بنگلادیش کو پہلی وکٹ کا نقصان 60 رنز پر اٹھانا پڑا جب تمیم اقبال جو بہت سنبھل کر کھیل رہے تھے اچانک اینڈائل فلکوایو کی بال پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انہوں نے 29 بالوں کا سامنا کیا اور 16 رنز بنائے۔ ان کی جگہ شکیب الحسن نے لی۔

جنوبی افریقہ کو دوسری کامیابی 75 رنز پر ملی جب سومیاسرکار 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ مورس نے لی۔

مشفق الرحیم نے سومیاسرکار کی جگہ بیٹنگ اینڈ سنبھالا۔ ادھر دوسری اینڈ پر موجود شکیب الحسن بھی رفتہ رفتہ اپنا اور ٹیم کا اسکور بڑھارہے تھے۔

مشفق الرحیم نے شکیب الحسن کے بعد اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا لیکن ان کے رنز بنانے کی رفتار شکیب سے تیز رہی، ایک موقع پر دونوں کا انفرادی اسکور 45، 45 رنز تھا جبکہ 95 بالز پر دونوں کی پارٹنر شپ 100 رنز کی ہوگئی تھی۔

دونوں کھلاڑیوں نے جم کر کھیلا اور بہت اچھے شارٹس لگائے۔ 200 کے مجموعی اسکور بننے تک دونوں کھلاڑی سات سات چوکے اور ایک چھکا لگاچکے تھے۔

شکیب اور مشفق نے جنوبی افریقہ کے سات کھلاڑیوں کو بری طرح پریشان کئے رکھا اور ساتوں بالرز ان دونوں کے آگے 35 اوورز تک بندھ باندھنے میں بری طرح ناکام رہے۔

آخر 36 ویں اوور کی پہلی بال پر عمران طاہر کو کامیابی ملی۔ وہ شکیب الحسن کو 75 رنز پر آؤٹ کرنے مییں کامیاب رہے۔ 75 کے اسکور میں 8 چوکے ایک چھکا شامل تھا جبکہ انہوں نے 84 بالوں کا سامنا کیا لیکن عمران طاہر کی ایک بال شکیب الحسن کو دھوکا دے گئی اور وہ بولڈ ہوگئے۔

شکیب کے بعد آنے والے کھلاڑی محمد مٹھن زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور صرف 21 رنز بناکر انہوں نے واپسی کی راہ لی۔ ان کی وکٹ بھی عمران طاہر نے لی جبکہ ان کی جگہ محموداللہ کریز پر پہنچے۔

محمود اللہ ابھی پوری طرح کھیل کے موڈ میں بھی نہیں آئے تھے کہ مشفق الرحیم 78 رنز بناکر ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔ اینڈائل فلکوایو نے ان کی وکٹ لی۔

اگلے بیٹسمین مصدق حسین تھے جنہوں نے محمود اللہ کے ساتھ ملکر گیم کو آخری اوورز تک پہنچایا۔ مصدق حسین 48 ویں اوور میں 26 رنز بناکر اینڈائل فلکوایو کا شکار بنے تو مہدی حسن نے ان کی جگہ لی۔

محمود اللہ 46 اور مہدی حسن 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹس کے نقصان پر 330 رنز کا اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام، کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، کرس موریس، ہی وینڈر ڈوسن،جے پی ڈومنی، اینڈائل فلکوایو، کاگیسو ربادا، لنگی انگیدی، عمران طاہر۔

بنگلا دیش کی ٹیم : مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن، تمیم اقبال، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، محمد مٹھن، مصدق حسین، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مستفیض الرحمن

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...