Loading...

بارش کے سبب میچ رک گیا، سری لنکا کے 33 اوورز میں 8 وکٹ پر 182 رنز

0

ورلڈ کپ 2017 کے تحت ساتواں میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ویلز اسٹیڈیم کارڈف میں کھیلا جارہا ہے ۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا ہے ۔

سری لنکا کی اننگز کا آغاز ڈیموتھ کرونارتنے اور کشال پریرا نے کیا لیکن کرونارتنے 30 رنز کے اسکور پر پہنچے ہی تھے کہ محمد نبی نے انہیں کیچ کرادیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 92 رنز تھا۔

افغانستان کو دوسری کامیابی لہیرو تھرمانے کی وکٹ کی صورت میں 144 کے اسکور پر ملی۔ انہیں بھی محمد نبی نے بولڈ کیا۔ وہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ 146 کے اسکور پر گری جب مینڈس صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہیں بھی محمد نبی نے اپنا شکار بنایا۔ اسی اسکور پر سری لنکا کی چوتھی وکٹ انجیلو میتھیوز کے روپ میں گری جنہوں نے کوئی رن نہیں بنایا تھا۔

افغانستان کو سری لنکا کی پانچویں وکٹ بھی بہت آسانی سے 149 رنز پر مل گئی جب ڈی سلوا بھی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکا کے کھلاڑی آج ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے چلے گئے اور وہ بھی کم اسکور پر۔ اس کی مثال تھسارا پریرا بھی تھے جو صرف 2 رنز کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔

ساتویں نمبر پر ایسورو یودانا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انہیں دولت زدران نے بولڈ کیا۔

آٹھویں وکٹ کشال پریرا کی گری جو سری لنکا کے لئے سب سے قیمتی وکٹ تھی۔ انہوں نے 78 رنز بنائے جو سب سے بڑا اسکور تھا۔ انہیں راشد خان نے آؤٹ کیا۔

سر ی لنکا کے 33 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 182 رنز بنے تھے جن میں سرنگا لکمل کے دو رنز شامل تھے جبکہ لیستھ ملینگا کے رنز کا کھاتا ابھی کھلنا باقی تھی کہ بارش شروع ہوگئی جس کے سبب میچ درمیان میں روک دینا پڑا۔

سری لنکن ٹیم :
لہیرو تھرمانے، ڈیموتھ کرونارتنے، کشال پریرا، کشال مینڈس، انجیلو میتھیوز، ڈی سلوا، تھسارا پریرا، ایسورو یودانا، نووان پرادیپ، سرنگا لکمل اور لیستھ ملینگا۔

افغان ٹیم:
محمد شہزاد، حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمٰن، حامد حسن اور دولت زدران۔

سری لنکا اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے اور افغانستان آسٹریلیا سے اپنا پہلا میچ ہار چکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...