Loading...

ورلڈ کپ کرکٹ: ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

0

برطانیہ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے 28 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا لیے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کرس گیل، ہوپ، لوئیس، پورن، ہٹ مائیر، آندرے رسل، جیسن ہولڈر، کارلس بریتھویٹ، نرس، کوٹریل اور تھامس شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، عثمان خواجہ، سٹیون سمتھ، گلین میکسویل، سٹوائن، کیری، کولٹر نائل، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...