Loading...

ورلڈ کپ، 63 کے اسکور پر بنگلہ دیش کے 2 کھلاڑی آؤٹ

0

انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری رواں ورلڈ کپ کا بارہواں میچ کارڈف میں جاری ہے۔ بنگلہ دیش نے اپنی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔ اس کے دونوں اوپنرز تمیم اقبال اور سومیا سرکار بیٹنگ کررہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی اوپننگ جوڑی کچھ خاص نہ کرسکی کیوں کہ سومیا سرکار صرف 2 رنز بناکر آرچر کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ شکیب الحسن بیٹنگ کے لئے آئے۔

بنگلہ دیش کو دوسرا جھٹکا اس وقت لگا جب تمیم اقبال 18 رنز بناکر ووڈ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ مشفیق الرحیم نے لی۔

انگلینڈ، سب سے بڑا اسکور بنانے میں کامیاب
انگلینڈ، بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ 2019 کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 386 رنز بنانے میں کامیاب رہا جس کے بعد بنگلہ دیش کو یہ میچ جیتنے کے لئے 387 رنز کا مشکل ہدف حاصل کرنا ہے۔

اس سے قبل ورلڈ کپ 2019 کے اس بارہواں میچ میں جو صوفیہ گارڈنز کارڈف میں کھیلا جارہا ہے، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کا موقع دیا۔

انگلش بیٹسمین جونی بیرسٹو اور جیسن روئے نے اوپننگ کی جبکہ شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی جانب سے بالنگ کی شروعات کی۔

دونوں ٹیمیں رواں ورلڈ کپ میں 2،2 میچز کھیل چکی ہیں ۔ دلچسپ امریہ ہے کہ دونوں ٹیموں نے یہ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے اور دونوں میں جنوبی افریقہ کو شکست کا سامنا ہوا۔

دونوں ہی بیٹسمین جارحانہ بیٹنگ کے موڈ میں نظر آئے جس سے انگلینڈ کے اسکور میں تیزی سے اضافہ ہوا اور ٹیم صرف 10 اوورز میں ہی 70 رنز کے قریب پہنچ گئی۔

15ویں اوور کے اختتام پر جبکہ انگلینڈ کے اسکور نے 100 کا ہندسہ عبور کیا اسی وقت سے یہ لگنے لگا تھا کہ انگلینڈ مخالف ٹیم کو ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوجائے، اور ایسا ہی ہوا۔

تاہم ایسی صورتحال ہوئی تو پھر انگلینڈ کے بالرز کو آج کے کھیل میں اہم کردار ادا کرنا پڑے گا۔

فیلڈنگ کے حوالے سے بات کریں تو بنگلہ دیش کی جانب سے آج اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ نہیں ہوا اور زیادہ تر بالز فیلڈرز کی گرفت سے نکلتی رہیں۔

ادھر انگلینڈ کا 19 ویں اوور میں پہلا وکٹ گر گیا۔ ٹیم کا اسکور 128 ربز تھا جیسن رائے 74 رنز پر کھیل رہے تھے کہ جونی بیرسٹو 48 رنز پر مشرفی مرتضیٰ کی بال پر مہدی حسن کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

اسکور دو سو رنز ہوا تو جیسن 130 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے تاہم روٹ جو 21 رنز پر کھیل رہے تھے، وہ محمد سیف الدین کی بال پر بولڈ ہوئے۔

اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جیسن رائے تھے جنہوں نے شاندار 153 رنز بنائے۔ یہ ناصرف انگلینڈ کا سب سے بڑا اسکور تھا بلکہ رواں ورلڈ کپ کا بھی یہ سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ اب تک کسی اور کھلاڑی نے اتنا اسکور نہیں کیا۔

جیسن روئے کو مہدی حسن مرزا نے مشرفی مرتضیٰ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

بٹلر 64 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اسٹوکس صرف 6 رنز پر اور مورگن 35 پر پویلین لوٹے۔ ووکس نے 18 اور پلینکٹ نے 27 رنز بنائے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کی پوزیشن
پوائنٹس ٹیبل پر موجود باقی ٹیموں کے بجائے صرف انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی پوزیشنز پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں نے اپنے حصے کے دو ، دو میچز کھیلےہیں اور دونوں کوصرف ایک ، ایک میچ میںہی فتح مل سکی ہےلہذا دونوں کے 2 ،2 پوائنٹس ہیں۔

انگلینڈ : اوئن مورگن، جونی بیرسٹو، جاس بٹلر، لیام پلنکیٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، جیسن روئے، بین اسٹوکس،عادل راشد، جوفرا آرچر اور مارکس ووڈ۔

بنگلہ دیش : مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن، تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، محمد مٹھن، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مصدق حسین، مستفیض الرحمٰن ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...