Loading...

بھارت آسٹریلیا کو 352 رنز کا بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب

0

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 14 واں میچ اوول میں جاری ہے ۔ بھارت کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کے پانچ کھلاڑی مقررہ 50 اوورز میں 352 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لئے 300 بالوں پر 353 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔ بھارت کی طرف سے بڑا اسکور ملنے کی وجہ جہاں اس کی مضبوط بیٹنگ لائن رہی وہیں آسٹریلیا کی نسبتاً خراب فیلڈنگ بھی تھی۔

روہت شرما نے 57، شیکھر دھون نے 117، ہاردک پانڈیا نے 48 ، دھونی نے 27 اور ویراٹ کوہلی نے 82 رنز بنائے جو ایک بڑے اور مشکل ہدف بنانے میں مددگار ثابت ہوئے۔

بھارتی اننگز کا آغاز روہت شرما اور شیکھر دھون نے کیا جبکہ پہلا اوور کومنس نے کرایا۔

دونوں اوپنر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور پہلے 12 اوورز میں ہی 50 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

18 ویں اوور میں شیکھر دھون نے نصف سنچری مکمل کی جبکہ روہت شرما بھی نصف سنچری سے کچھ رنز ہی پیچھے تھے۔

انیس اوورز کا کھیل ختم ہوا تو بھارتی ٹیم کا اسکور 100 رنز ہوگیا۔ اس دوران روہت شرما نے بھی نصف سنچری اسکور لرلی تھی۔

اسکور 127 رنز ہوا تو روہت شرما، ناتھ کولٹر۔نائل کی بال پر 57 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ کپتان ویراٹ کوہلی بیٹنگ کرنے کریز پر پہنچے۔ دوسری جانب شیکھر اب تک 70 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

33 ویں اوور میں شیکھر دھون نے سنچری مکمل کی تو ویراٹ کوہلی 28 رنز پر کھیل رہے تھے۔ دھون نے 96 بالوں پر 100 رنز بنائے جس میں 13 چوکے بھی شامل تھے۔

بھارت کے 200 رنز مکمل ہونے تک صرف کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔ تاہم بیس رنز بعد ہی جبکہ اسکور 220 رنز تھا شیکھر دھون 117 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ اسٹارک نے لی جبکہ اگلے بیٹسمین ہاردک پانڈیا تھے۔

ہاردک پانڈیا زیادہ تر آخری نمبروں پر بیٹنگ کرنے آتے رہے ہیں لیکن جب سے انہوں نے ہٹنگ کرنا شروع کی ہے تب سے ان کی پوزیشن میں تبدیلی آگئی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف انہیں سیکنڈ ڈاؤن بھیجنے کا مقصد تیز رفتاری سے اسکور کو مزید آگے بڑھانا ہی ہوسکتا ہے۔

اسکور 238 رنز ہوا تو ویراٹ کوہلی بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ہاردک پانڈیا ابھی تک 14 رنز بناچکے تھے۔

پانڈیا نے اپنے پہلے آنے کا مقصد تیز رنز بناکر کیا مگر اسی تیزی رفتاری کے سبب وہ 48 رنز بناکر کومنس کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ ایم ایس دھونی کھیلنے آئے۔

دھونی نے مجموعی اسکور میں 27 رنز کا اضافہ کیالیکن اسی دوران اسٹونیس ان کی وکٹ لے اڑے جبکہ اسٹونیس نے ہی ویراٹ کوہلی کو 82 رنز پر اپنا شکار بنایا۔

کے ایل راہول 11 رنز بناسکے جبکہ کیدر جادیو کو صرف ایک بال کے لئے میدان میں آنا پڑا ۔ وہ کوئی رنز نہیں بناسکے اور کے ایل راہول کی طرح ہی ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارتی ٹیم:
روہت شرما،شیکھر دھون، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایم ایس دھونی، کیدر جادیو، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، کلدیپ یادیو، جیسپربھمرا،ویندر چہل ۔

آسٹریلوی ٹیم :
آرون فنچ، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ایلکس کیرے، پیٹ کومنس، ناتھ کولٹر۔نائل، مچل اسٹارک اور ایڈم زامپا۔

پوائنٹس ٹیبل
آسٹریلیا 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بھارت 2 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر ہے۔ باقی ٹیموں کی پوزیشن کچھ اس طرح ہے:

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...