Loading...

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے سبب رک گیا

0

ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 15 واں میچ آج جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔ تاہم اس وقت بارش کی وجہ سے میچ رکا ہوا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لہذا جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کا موقع ملا ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے کیا لیکن ہاشم آملہ ان دنوں فارم میں نہیں ہیں اور پچھلے میچ کی طرح وہ آج بھی صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہیں شیلڈن کو ٹریل نے کرس گیل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

ہاشم کی جگہ ایڈن مرکرام کھیلنے آئے مگر کوٹریل نے پانچ رنز پر انہیں بھی اپنا شکار بنا لیا۔ البتہ اس بار کیچ لینے والے فیلڈر شے ہوپ نے لیا۔

بیٹنگ کی غرض سے کریز پر پہنچنے والے تیسرے بیٹسمین فاف ڈوپلیسی ہیں جبکہ اس کا ساتھ دینے کے لئے ڈی کوک پہلے سے موجود ہیں۔

جنوبی افریقہ نے 7 اعشاریہ 3 اوورز میں 29 رنز بنائے ہی تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ درمیان میں ہی روک دینا پڑا۔

ٹیمز:
دونوں ٹیموں میں دو، دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جنوبی افریقہ نے جے پی ڈومنی اور تیریز شمسی کی جگہ ایڈن مرکرام اور بیرون ہیڈرکس کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے آندرے رسل اور این لیوس کی جگہ ڈیرن براوو اور کیمر روچ کو شامل کیا ہے۔

جنوبی افریقہ :
فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملا، ہی وینڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، فلکوایو، کرس موریس، کاگیسو ربادا، عمران طاہر اور بی ہینڈریکس ۔

ویسٹ انڈیز :
کرس گیل، شائی ہوپ، ڈیرن براوو ، نکولس پورن،شمرون ہٹمائر، جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ،ایشلے نرس، کیمر روچ، شیلڈن کو ٹریل اور اوشان تھامس۔

پوائنٹ ٹیبل
جنوبی افریقہ کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے لیکن تینوں میں سے کسی بھی میچ میں اسے کامیابی نہیں ملی۔ اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر اس کا اسکور صفر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے اب تک2 میچ کھیلے ہیں، ایک میں اسے کامیابی اور دوسرے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے دو پوائنٹس ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...