Loading...

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، اعداد و شمار

0

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں کھیل رہی ہے۔ پاکستان کے تین میچوں میں تین اور آسٹریلیا کے چار پوائنٹس ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 103 ون ڈے انٹرنیشنل ہو چکے ہیں۔ پاکستان 32 اور آسٹریلیا 67 میچ جیتا ہے۔ ایک ٹائی ہوا اور تین نامکمل رہے تھے۔ گزشتہ 7 سال کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان آخری 16 میچوں میں پاکستان کو صرف ایک کامیابی ملی ہے۔

انگلینڈ میں دونوں ٹیمیں 8 بار سامنا کر چکی ہیں۔ ان میں 3 میچ پاکستان نے جیتے اور 5 میں شکست کھائی۔ ورلڈ کپ میں 9 مقابلے ہو چکے ہیں جن میں چار پاکستان نے جیتے اور پانچ ہارے۔ سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار قیادت کریں گے۔

مجموعی طور پر پاکستان 919 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکا ہے جن میں اسے 480 میں فتح اور 411 میں شکست ہوئی ہے۔ 8 میچ ٹائی ہوئے جب کہ 20 نامکمل رہے۔

پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی سرزمین پر 84 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکی ہے جن میں اسے 34 میں کامیابی جب کہ 48 میں شکست ہوئی ہے۔ دو میچ نامکمل رہے تھے۔

ٹاؤنٹن میں پاکستان اور آسٹریلیا، دونوں ٹیمیں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گی۔ یہاں 1999 کے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم 373 رنز بنا چکی ہے۔ دو دن پہلے یہاں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان 73 میچ کھیل چکا ہے جن میں اسے 41 میں کامیابی اور 30 میں ناکامی ہوئی۔ دو مقابلے مکمل نہیں ہو سکے۔

سرفراز احمد اب تک 42 میچوں میں کپتانی کر چکے ہیں جن میں 22 میچ انھوں نے جیتے ہیں اور 18 ہارے ہیں۔ دو میچ مکمل نہیں ہوئے۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
Loading...
تبصرے
Loading...