دنیا کے مختلف ممالک میں ‘رنگ آف فائر’ کا نظارہ

مزید خبریں

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں سورج کو گرہن لگنے کا نظارہ کیا گیا۔ رواں سال سورج گرہن کو ‘رنگ آف فائر’ کا نام دیا گیا ہے۔

سورج کو گرہن لگنے کا نظارہ مشرقی یورپ، شمال اور مغربی آسٹریلیا، مشرقی افریقہ، بحر اوقیانوس، بحر ہند او ایشیا کے مختلف حصوں میں کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں سورج گرہن صبح سات بج کر 34 منٹ پر شروع ہوا جو 10 بجکر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوا۔

حیرت انگیز نظارہ لگ بھگ تین گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران مختلف مساجد میں نماز کسوف بھی ادا کی گئی۔

کراچی یونی ورسٹی میں سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جہاں طلبہ کی بڑی تعداد یہ مختلف عینکوں اور آلات کی مدد سے یہ نظارہ دیکھا۔

ماہرین کی جانب سے سورج کو گرہن لگنے کے دوران شہریوں کو سورج کی سمت نہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پاکستان میں تقریباً 20 برس بعد سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا۔ اس سے قبل 1999 میں جزوی سورج گرہن دیکھا گیا تھا۔

Loading...

Comments are closed.