سیاسی یتیم وہ ہیں جوایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے، فردوس عاشق اعوان

لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلے گی، فردوس عاشق۔ فوٹو:فائل

مزید خبریں

 اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی یتیم وہ ہیں جوایک پرچی سےپارٹی پر مسلط ہوئے، لکھی ہوئی تقریر پڑھنے سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلےگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لیاقت باغ کاخالی میدان کرپشن بچاؤمہم سےلاتعلقی کااعلان ہے،  ذاتی مفاد سے جڑے بیانیے کو مسترد کرکے عوام نے کرپشن بچاؤ ٹولےکو الوداع کردیا۔

چیئرمین پی پی پی کو مخاطب کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب!  بی بی شہید کا مشن اور کمشن اکٹھے نہیں چل سکتا، سیاسی یتیم وہ ہیں جو ایک پرچی سے پارٹی پر مسلط ہوئے، ایک دوسرے پر مقدمے بنانے والے آج ایک دوسرے کے وکیل بنے ہیں۔

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ لکھی ہوئی تقریرپڑھنےسےقوموں کی تقدیرنہیں بدلےگی، عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے کی بجائے سندھ سے بھوک اور افلاس کے راج کا خاتمہ کریں۔

Loading...

Comments are closed.