بھارت نے متنازع قانون بنا کر نسل پرستی کا ثبوت دیا، نائب صدر یورپین پارلیمنٹ

بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ڈاکٹر فابیو (فوٹو:سوشل میڈیا)

مزید خبریں

لاہور: نائب صدر یورپین پارلیمنٹ فابیو کاستالدو نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے جب کہ بھارتی حکومت نے متنازع شہریت کا قانون بنا کر نسل پرستی کا ثبوت دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے نائب صدر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر فابیو مسیمیو کاستالدو کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ عشایئے میں سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان، چیئرمین پاک یورپ فرینڈ شپ چوہدری پرویز، صوبائی وزرا اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار سے زائد قربانیاں دیں، جس کی پوری دنیا معترف ہے، اتنے کڑے حالات کے بعد اب ہماری توجہ معیشت کی بحالی پر ہے، پاکستان کو ایک خوشحال اور مالی طور پر مستحکم ملک بنائیں گے، ڈاکٹر فابیو جی ایس پی پلس میں تجدید کے لیے پاکستان کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔

یہ پڑھیں: بھارت متنازع شہریت قانون فوری منسوخ کرے، فابیو کاستالدو

ڈاکٹر فابیو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اور یہ عالمی دنیا بھی اس بات کو مانتی ہے کہ پاکستانی عوام اور پاکستان کی مسلح افواج دلیر اور بہادر افراد پر مشتمل ہے۔

ڈاکٹر فابیو کاستالدو کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور بھارتی حکومت نے متنازع شہریت کا قانون بنا کر نسل پرستی کا ثبوت دیا، مودی سرکار کو مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ قوانین پر اپنے ملک میں بھی مذمت کا سامنا ہے۔

Loading...
2 Comments
  1. Obat Wasir Alami Tumbuhan

    Obat Wasir Alami Tumbuhan

    بھارت نے متنازع قانون بنا کر نسل پرستی کا ثبوت دیا، نائب صدر یورپین پارلیمنٹ – Urdu Khabrain

  2. Obat Herbal Sipilis Dan Raja Singa

    بھارت نے متنازع قانون بنا کر نسل پرستی کا ثبوت دیا، نائب صدر یورپین پارلیمنٹ – Urdu Khabrain

Comments are closed.