فہد مصطفیٰ کی ماضی کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

سوشل میڈیا صارفین نے فحد مصطفیٰ کو سلمان خان کے مشہور رادھے کے کردار سے تشبیہ دی۔ فوٹو: فائل

مزید خبریں

 کراچی: معروف اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے ماضی کی تصویر شیئر کئے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کے منفرد اور دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کو چند روز قبل ٹک ٹاک کے حوالے سے مشورہ دیئے جانے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جوکہ انہیں بہت مہنگا پڑا۔ تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر ماضی کی تصویر شیئر کرکے لوگوں کو مزید موقع فراہم کر دیا ہے۔

فہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر 2006 کی اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں بڑے بالوں میں سانولے رنگ کے ساتھ دبلے پتلے نظر آرہے ہیں۔ بس پھر یوں ہوا کہ اُن کا فوٹو شیئر کرنا تھا پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

فہد مصطفیٰ کی تصویر پر اداکار اعجاز اسلم نے انہیں رومیو قرار دیا لیکن منفرد رد عمل کی شروعات اس وقت ہوئی جب لوگوں نے انہیں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مشہور زمانہ فلم تیرے نام کے رادھے کے کردار سے تشبیہ دی۔

اسد نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فرق صرف امیری اور غریبی کا ہے۔

احمد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے خوبصورتی کا انجیکشن لگانے سے پہلے کا آپ کا چہرہ۔

خدیجہ نے فہد مصطفی کی جانب سے جاری کردہ تصویر کی حالت کو دیکھتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ تصویر ضرور کسی پرانے البم میں سے لی ہوگی۔      

Loading...

Comments are closed.