مودی سرکار کے جنگی جنون اور جارحیت سے بنگلادیش بھی پریشان

بھارتی سرحد سے متصل علاقوں میں موبائل اور نیٹ سروس بند کردی گئیں، فوٹو : فائل

مزید خبریں

ڈھاکا: بنگلادیش نے سرحد پر بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے باعث متصل علاقوں میں موبائل اور نیٹ ورک سروس بند کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش نے ملکی مفاد اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بھارتی سرحدوں سے متصل اپنے ایک کلومیٹر تک کے علاقوں میں موبائل اور نیٹ سروس غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردی ہے۔

بنگلا دیشی  حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی سرحدوں کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے روک تھام کے لیے حفاظتی اقدام کے تحت عائد کی گئی ہے۔ بھارت میں متنازع قانون پر ہونے والے ہنگاموں کے اثرات بنگلادیش تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

قبل ازیں بنگلادیش نے بھارتی ریاست آسام میں لاکھوں افراد کی شہریت منسوخ ہونے پر بھی سخت سیکیورٹی اقدامات اُٹھائے تھے اور آسام سے سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر بنگلادیش داخل ہونے والے سیکڑوں تارکین وطن کو بارڈر فورس نے گرفتار کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 4 ہزار کلومیٹر پر محیط سرحد ہے جہاں کروڑوں افراد آباد ہیں، ان علاقوں میں موبائل اور نیٹ ورک بندش سے ایک کروڑ صارفین کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس پر ٹیلی کام کمپنیوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

Loading...

Comments are closed.