یو اے ای کا پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر لاگت کے 40 منصوبے شروع کرنے کا اعلان

یہ رقم چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے اور نوکریوں پر خرچ کی جائے گی، حفیظ شیخ (فوٹو: فائل)

مزید خبریں

 اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں 20 کروڑ ڈالر لاگت کے 40 مںصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لیے متحدہ عرب امارات نے اہم قدم اٹھایا ہے اور پاکستان کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے یہاں 40 منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن کی مالیت 20 کروڑ ڈالر ہے۔

اسی سے متعلق :وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظبی کی ملاقات، اقتصادی تعلقات بڑھانے پر اتفاق 

 

یو اے ای کے سفارت خانے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے پاکستان کے لیے تحفہ دیا ہے، اماراتی صدر کی ہدایت پر پاکستان میں ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے 40 منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا جن پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

سفارتخانے کے مطابق تمام منصوبوں کے لیے مالی معاونت ابوظبی ترقیاتی فنڈ فراہم کر رہا ہے۔

منصوبوں اور سرمایہ کاری کی تصدیق کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں ںے منصوبوں پر پاکستان کی جانب سے یو اے ای کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ یہ رقم چھوٹے کاروبار کو فروغ دینے اور نوکریوں پر خرچ ہوگی، یہ تعاون دونوں ممالک کے مابین بڑھتے ہوئے معاشی تعلقات اور دوستی کا ثبوت ہے۔

 

Loading...

Comments are closed.