حمزہ خان نے انڈر15 برٹش جونئیر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

نوجوان اسکواش اسٹار محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے کھلاڑی کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کا مزہ چکھایا ۔ فوٹو : ایکسپریس

مزید خبریں

 اسلام آباد: پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار حمزہ خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برٹش جونیئر اسکواش چیمپئن شپ انڈر 15 کا ٹائٹل پاکستان کے نام کردیا۔

ورلڈ اسکواش فیڈریشن و برٹش اسکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام برمہگھم میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹاپ ریکنگ اسکواش کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نتائج کے مطابق پاکستان کے نوجوان اسکواش اسٹار محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے یوسف شیخ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کا مزہ چکھایا۔ محمد حمزہ خان نے پہلا سیٹ گیارہ چار سے دوسرا سیٹ گیارہ چار سے اور تیسرا سیٹ گیارہ سات سے جیت کر ٹائٹل پاکستان کے نام کیا۔

پاکستان اسکواش ٹیم کے منیجر حسین ادوانی نےایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت سے ملک میں اسکواش کے نئے دور کا آغاز ہوگا، حمزہ خان مستقبل میں عالمی اسکواش کی درجہ بندی میں ملک کا نام روشن کرائے گا۔

دوسری جانب جونیئر اسٹار محمد حمزہ خان کا کہنا ہے کہ اس جیت کے لئے میں نے ٹارگٹ سیٹ کیا تھا، برٹش جونئیر کا ٹائٹل پاکستان کے نام کرتا ہوں اور مستقبل میں پاکستان کے اعزازت حاصل کروں گا۔

Loading...

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.