آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر کیلئے موضوع امیدوارتلاش نہ کیا جاسکا

وی سی تلاش کمیٹی نے ڈاکٹر اکبر زیدی،ڈاکٹر محمد علی شیخ، ڈاکٹر ہما بقائی سمیت 7 امیدواروں کے انٹرویو کیے فوٹوفائل

مزید خبریں

کراچی: آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر کے لیے موضوع امیدوار تلاش نہ کیا جاسکا کمیٹی نے ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے دوبارہ اشتہار دینے پر غور شروع کردیا۔

سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے قائم تلاش کمیٹی آئی بی اے کراچی کے لیے موضوع امیدوار ڈھونڈنے میں ناکام ہوگئی، کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوا جس میں ایک رکن ڈاکٹر محمد قیصر شریک نہیں ہوئے، سیکریٹری یو نیورسٹی اینڈ بورڈ ریاض الدین اجلاس سے جلدی اٹھ کر چلے گئے۔

کمیٹی نے 7 امیدواروں کے انٹرویو کیے جس میں معروف ماہر معیشت ڈاکٹر اکبر زیدی، سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ، ڈاکٹر جلبانی، ڈاکٹر ہما بقائی اور دیگر شریک ہوئے۔ تاہم تلاش کمیٹی کسی بھی امیدوار کے بطور ڈائریکٹر تقرری کے لیے 3 ناموں کے انتخاب کرنے میں ناکام رہی اور کمیٹی میں شامل اراکین کا آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر کے لیے کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

انٹرویو کے بعد کمیٹی میں شامل ایک امیدوار ڈاکٹر ہما بقائی کے نام کی سفارش کرتے رہے جبکہ کچھ امیدواروں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ہما بقائی ابھی بہت جونیئر ہیں اس آسامی کی مطلوبہ قابلیت کو پورا نہیں کرتیں۔ کچھ امیدواروں نے ڈاکٹراکبرزیدی کی بھی سفارش کی جس کے بعد یہ رائے سامنے آئی ہے ان دو ناموں پر غور کے لیے مزید اجلاس بلایا جائے یا پھر آئی بی اے کراچی میں ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے دوبارہ اشتہار جاری کردیا جائے۔

Loading...

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.