افغانستان کے شہر ہرات میں ڈرون حملے میں 35 طالبان سمیت 75 افراد ہلاک 

ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک، افغان میڈیا کا دعویٰ – فوٹو: فائل

مزید خبریں

ہرات: افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملے میں 35 طالبان اور 40 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی شہر ہرات میں امریکی ڈرون کی جانب سے گھروں پر 4 فائر داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 35 طالبان اور 40 شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈرونز نے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10 زخمیوں کو حرات کے مقامی اسپتال لایا گیا۔

Loading...

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.