آج کا دن کیسا رہے گا

جانیے آج کے دن آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ فوٹو : فائل

مزید خبریں

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ہمیں یقین ہے کہ آپ کی کوشش رائیگاں نہیں جائے گی اورآپ اپنے گھریلو نظام کو درست رکھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ملازمت کرنے والے حضرات محتاط رہ کر اپنے فرائض انجام دیں۔

آج کا دن کیسا رہے گا 1

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

چند اہم گھریلو امور کے سلسلے میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ کی اولاد جو ان ہے تو اس پر سیاسی انداز سے قابو پانے کی کوشش کریں۔ سخت گیری کا مظاہرہ انہیں آپ سے بد ظن کر سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ہم حالات کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ رائے ضرور دیں گے کہ واقعات اگر کوئی غلط رخ بھی اختیار کر جائیں تو پھر بھی صبرو تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ حالات بہ فضل خدا بہتر ہو سکیں گے۔

آج کا دن کیسا رہے گا 2

سرطان:
22جون تا23جولائی

نئی ملازمت کے سلسلے میں ہونے والی کاوشیں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ مکان یا پلاٹ کا الجھا ہوا مسئلہ حسب مرضی حل ہو سکتا ہے۔ اپنے جذبات کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

قریبی عزیزوں کے ساتھ بھی تعلقات بہتر رہیں گے۔ اخراجات کی زیادتی کے سبب مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شریک حیات کے ساتھ بھی تھوڑا سا اختلاف کسی بھی بناء پر ہو سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

خوشیاں منائیں کہ خطرات ٹل گئے۔ آسمان مسرت پر چھائے ہوئے سیاہ بادل خود بخود چھٹ گئے اور اب امید بھرا سورج ہر طرف اجالا ہی اجالا بکھیر دے گا۔ کوئی دیرینہ آرزو بھی پوری ہو سکتی ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مکان کی تبدیلی آپ کے لئے خوشگوار نتائج کی حامل بن سکتی ہے۔آپ بہت زیادہ احتیاط کرنے کی کوشش کریں ۔ کوئی بھی شخص آپ کو غلط راستے پر چلنے کی ترغیب دے سکتا ہے۔

آج کا دن کیسا رہے گا 3

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

مزاح کی بے مقصد ہر وقت بھڑکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں ۔باقی رہ جانیوالی چند خوشیاں بھی راکھ ہو سکتی ہیں۔ آپ کو تو اندازہ لگا لینا چاہیے کہ یہ آتش مزاج ہی آپ کیلئے نقصان دہ ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ کی صلاحیتوں پر حسب سابق زنگ چڑھا رہے گا۔ آپ خواہ مخواہ دوسروں سے الجھنے کی کوششوں میں مصروف رہیں گے۔ بہتر یہ ہی ہو گا کہ خود کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں۔

آج کا دن کیسا رہے گا 4

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

اپنی اسکیم کا ایک بار پھر اچھی طرح سے جائزہ لے لیں تاکہ کوئی خامی نہ رہے ۔ اگر کاروبار میں آپ کا کوئی ساتھی بننا چاہے تو بے دھڑک بنا لیں۔ سفر نزدیکی بہ شوق کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ ابھی اپنے دوستوں کو قابل اعتبار نہ سمجھیں ان معاملات کو راز ہی میں رہنے دیں جن کا راز میں رہنا بے حد ضروری ہے۔ بسلسلہ اولاد آپ کو خوشی حاصل ہو سکتی ہے۔

آج کا دن کیسا رہے گا 5

حوت:
20فروری تا20مارچ

گھریلو ماحول خاصا خوشگوار رہے گا۔ غلط فہمیوں کا ازالہ بھی کافی حد تک ہو سکے گا۔ محبت کے سلسلے میں کوئی اہم تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔ کسی سے لڑائی جھگڑا ہر گز مت کریں اسی میں آپ کی بھلائی ہے۔

Loading...

Comments are closed.