پاکستان بنگلادیش ٹیسٹ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی جمعرات کو ہوگی

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعہ سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو : فائل

مزید خبریں

 اسلام آباد: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ ٹرافی کی رونمائی جمعرات کو ہوگی۔

بنگلا دیشی ٹیم کمرشل فلائٹ کے ذریعے براستہ دوحا اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان کھلاڑیوں اور اسٹاف کو خوش آمدید کہا جہاں سے بنگلا دیشی ٹیم سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچی، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ جمعہ سے راولپنڈی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کی پریکٹس جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جب کہ پریکٹس کے بعد پاکستانی کپتان بابراعظم اور بنگلا دیشی کپتان مومن الحق پریس کانفرنس بھی کریں گے، ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی جمعرات کو ہی کی جائے گی۔

Loading...

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.