عالمی بازار سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

عالمی بازار میں سونا1 ڈالر اضافے سے1572ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ فوٹو : فائل

مزید خبریں

کراچی: عالمی بازار میں فی اونس سونا 1 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوگیا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1572  ڈالر پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑھنے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے بڑھ گئی۔

قیمتوں میں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی،  پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی بڑھنے کے بعد 90 ہزار 600 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 77 ہزار675  روپے ہوگئی۔

 

Loading...

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.