دکی میں پولیس کلرک نے اپنی ماں، بہن اور اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی

واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم گھریلو تنازع سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، پولیس . فوٹو : فائل

مزید خبریں

دکی: پولیس کلرک نے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کرکے ماں بہن اور اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں محکمہ پولیس میں جونئیر کلرک نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے ماں، بہن اور بیوی کو قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور چاروں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم گھریلو تنازع سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Loading...

Comments are closed.